17سالہ امریکی جعلی ڈاکٹر نے ترقی کرتے ہوئے اپنا کلینک کھول لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 فروری 2016 01:07

17سالہ امریکی جعلی ڈاکٹر نے ترقی کرتے ہوئے اپنا کلینک کھول لیا

ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے 18سالہ لڑکے کو خود کو ڈاکٹر ظاہرکرنے اور مریضوں کا علاج کرنے کےالزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
ویسٹ پام بیچ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق 18سالہ ملاکی لو رابنسن کو فلوریڈا ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے ساتھ کی گئی ایک کاروائی میں گرفتار کرلیا گیا۔
لورابنسن نے اپنےآپ کو ہرجگہ قدرتی علاج کرنے والا، گائناکالوجسٹ، سائیکالوجسٹ اور دیگر بہت سی مہارتوں کا حامل ڈاکٹر ظاہر کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رابنسن اپنے نیو برتھ لائف میڈیکل سنٹر پر لوگوں کو فیملی پلاننگ کے بارے میں معلومات بھی دیتا ہے۔ رابنس گھر پر معائنہ کرنے کے بہانے ایک بوڑھی خاتون کی اچھی خاصی رقم بھی چرا چکا ہے۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ رابنسن وہی 17سالہ لڑکا ہے، جسے پچھلے سال ایک ہسپتال سے گرفتار کیا تھا (تفصیلات اس صفحے پر) پچھلے سال اس کی گرفتاری پر اس کی ماں نے کہا تھا کہ اس کا بیٹا بیمار ہے اوردوائیاں نہیں کھا رہا۔اس وقت حکام نے اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تھا تاہم اب اس کےخلاف جعل سازی اور چوری کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ اسے 21ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔