یونیورسٹیوں میں سب کیمپسز کا معاملہ حل ہو گیا ،زیر تعلیم طلبہ کو ڈگریاں جاری کرنیکی منظوری

سب کیمپسز کو ایم فل ،پی ایچ ڈی کے داخلوں کو روکدیا گیا ‘ گورنر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بدھ 17 فروری 2016 22:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پنجاب کی جامعات کے سب کیمپسز میں زیر تعلیم طلبہ کو ڈگریاں جاری کرنے کی منظوری دیدی ،سب کیمپسز کو ایم فل ،پی ایچ ڈی کے داخلوں کو روکدیا گیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سب کیمپسز 180دنوں میں ایچ ای سی سے این او سی لینے کے پابند ہوں گے۔ این او سی نہ لینے کی صورت میں تالہ بندی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ سب کیمپسز کے طلبہ کو متعلقہ یونیورسٹیوں سے ڈگریاں جاری کی جائیں گی ۔ مستقبل میں الحاق کا فیصلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے این او سی کے بعد ہوگا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سب کیمپسز کو ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلوں سے روکدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :