صدر مملکت نے نوید احسن کو قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے پنجاب کا ممبر مقرر کر دیا

قومی مالیاتی کمیشن 30جون سے پہلے قومی آمدن میں وفاق اور صوبوں کے حصے کا تعین کریگا

بدھ 17 فروری 2016 22:24

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نوید احسن کو قومی مالیاتی ایوارڈ کیلئے پنجاب کا ممبر مقرر کر دیا ہے جس کے بعد نواں قومی مالیاتی کمیشن مکمل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری خزانہ نوید احسن کی بطو پنجاب ممبر تقرری کے بعد قومی مالیاتی کمیشن مکمل ہو گیا جو 30 جون سے پہلے قومی آمدن میں وفاق اور صوبوں کے حصے کا تعین کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق سلیم مانڈوی والا سندھ سے قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر ہیں۔ پروفیسر ابراہیم خیبر پختونخوا سے جبکہ ڈاکٹر قیصر بنگالی بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر ہیں۔

متعلقہ عنوان :