پولینڈ پاکستان سویٹ ہومز کی مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کرے گا،پایئٹر اوپلینکسی

بدھ 17 فروری 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) پولینڈ کے سفیر پایئٹر اوپلینکسی نے کہا ہے کہ پولینڈکا سفارتخانہ پاکستان سویٹ ہومز کے ساتھ مستقبل میں مختلف پراجیکٹس میں مدد کرے گا ، پاکستان سویٹ ہومز میں بچوں کو اتنی اعلیٰ تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔ اور جس انداز میں ان بچوں کی کفالت کی جا رہی ہے ۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

وہ بدھ کوپاکستان سویٹ ہومز میں منعقدہ تقریب پری سمائل ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان کے علاوہ، سویٹ ہومز کے درجنوں بچوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔زمرد خان نے استقبالیہ خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے پولینڈ کے ایمبیسیڈر پایئٹر اوپلینکسی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ورلڈ سمایئل آرچیو کے زیر اہتمام اس ورکشاپ میں آئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سویٹ ہومز میں3600 بچے 32 سنٹرز میں موجود ہیں اور میری زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ میں تمام یتیموں تک پہنچ سکوں ۔ اور میری گزارش ہے کہ پاکستان پولینڈ ایمبیسی اور تمام انٹرنیشنل کمونیٹی سے کہ وہ آئیں میرے اس قافلے کا حصہ بنے۔ تاکہ ہم سارے بچوں تک پہنچ سکیں۔ تقریب میں سویٹ ہومز کے بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے۔ اسں تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ پولینڈ کے ایمبیسیڈر نے اردو تقریر بھی کی۔ اور تقریب میں مہمانوں نے بچوں کی پرفارمنسز سے خوب لطف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :