حب ڈیم ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گیا، کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ
بدھ 17 فروری 2016 22:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے،جبکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ضلع غربی کو پانی فرا ہم کیا جارہا ہے،پانی زندگی ہے،لیکن انتظا میہ اور حکومتوں کی مبینہ غفلت اور نااہلیاں شامل ہوں تو کراچی کے شہری بھی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں، یہی کچھ ہوا خصوصاً ضلع غربی کی عوام کے ساتھ جہاں پانی فراہم کرنیکا اہم ذریعہ حب ڈیم خشک ہونے کے قریب آگیا ہے اور اندیشہ ہے کہ ضلع غربی کی عوام کے لئے پانی ناپید ہوجائے،حب ڈیم شہر کے مختلف علاقوں کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی روزانہ فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے کے باعث اب یہ خود پانی کو ترس رہا ہے،ڈیم سے23 کلو میٹر طو یل کینال کے ذریعے پانی لائنوں کے ذریعے شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے،واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع غربی کے عوام کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.