سکھر، روینیو ملازمین کی مسائل کے حل کے لیے ریلی ،نعرے بازی

بدھ 17 فروری 2016 22:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) سکھر میں روینیو ملازمین کی مسائل کے حل کے لیے ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی ، پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پو رے نہ ہو ئے تو کل سے روینیو کے تمام دفا تر کی تالہ بندی کر دیں گے ، ملازمین کا انتباہ ، مطالبات کے لیے دعابھی مانگی گئی تفصیلات کے مطابق آل سندھ روینیو ایمپلائیزایسوسی ایشن ڈسٹر کٹ سکھر کی جانب سے صدر غلام حسین ، چئیر مین افضل علی قاضی، جنرل سیکریٹری عبدالسلام پیچوہو ،نوید شیخ ، و دیگر کی قیا دت میں اپ گریڈیشن ، ٹائیم اسکیل ، روینیو یو ٹیلیٹی الائنس و دیگر مطالبات پو رے نہ ہو نے کے خلاف ڈپٹی کمشنر سکھر کے دفتر سے ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہو تی ہو ئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہو ئی جہاں پرشرکاء ریلی نے مظاہرہ بھی کیا اور نعرے با زی بھی کی اس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات جا ئز ہیں حکو مت فوری طور پر ان کو حل کر ے اگر ہمارے مطالبات پو رے نہ کیے گئے تو کل سے روینیو کے تمام دفا تر کی روزانہ کی بنیاد پر تالہ بندی کی جا ئے گی اور مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج کا سلسلہ جا ری رکھا جا ئے گا ریلی اور مظاہرے کے شرکاء نے اس موقع پراپنے مطالبات کے لیے دعا بھی کی ۔