سابق ایم ڈی پی ٹی وی مرزا یوسف بیگ اداکارہ عائشہ ثناء کی جانب سے دائر قذف کے مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش ہو گئے

عدالت نے مرزا یوسف بیگ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی

بدھ 17 فروری 2016 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی مرزا یوسف بیگ معروف اداکارہ عائشہ ثناء کی جانب سے دائر قذف کے مقدمے میں عدالت کے روبرو پیش ہو گئے، عدالت نے مرزا یوسف بیگ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹ نے اداکارہ عائشہ ثناء کی جانب سے اپنے سابق شوہر مرزا یوسف بیگ کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر عدالت نے مرزا یوسف بیگ کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ جس کے بعد گذشتہ روز وہ عدالت کے روبرو پیش ہو گئے ۔انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کی جائے گی ۔ عدالت نے یوسف بیگ کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اداکارہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی مرزا یوسف بیگ سے شادی کے بعد 19نومبر 2011کو بیٹا پیدا ہوا لیکن باہمی اختلافات کے باعث دونوں میاں بیوی میں طلاق ہو گئی۔ لیکن بعد ازاں مرزا یوسف بیگ نے اپنے بیٹے محمد مصطفی کی ولدیت سے انکار کرتے ہوئے اس پر بدچلنی کا الزام عائد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :