دیہات میں بھی پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے: وزیراعلیٰ

بدھ 17 فروری 2016 21:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 فروری۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے ۔صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کا بنیادی حق لوگوں کو ملے گا۔صاف پانی پراجیکٹ مفاد عامہ کا شاندار منصوبہ ہے اور حکومت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر اربوں روپے صرف کررہی ہے ۔

یہ بات انہوں نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں صاف پانی پراجیکٹ پر پیش رفت کے مختلف امور کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کرتے ہوئے اسے آگے بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے دیہی آبادی کے کروڑوں افراد مستفید ہوگے۔

منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے دیہی علاقوں میں بنائے جانیوالے سہولت سینٹرز کے قیام سے مقامی آباد ی کو روزگار مہیا ہوگا۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک ،چیئرمین صاف پانی کمپنی ایم پی اے محمد کاشف ،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ایم پی اے انجینئرقمرالسلام،چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی اورمتعلقہ حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :