وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تعریف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 21:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 فروری۔2015ء ) معروف بین الاقوامی کمپنی مکینزے کے گلوبل مینجنگ ڈائریکٹر ڈومینک بارٹن نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی پرعزم قیادت میں پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبہ میں تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں اور بلاشبہ پنجاب حکومت کے تعلیمی شعبہ کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات بے مثال ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ پنجاب میں فلاح عامہ کے منصوبوں کی انتہائی تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ تکمیل شہبازشریف کا سنہری کارنامہ ہے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کی تعلیمی اصلاحات اور اعلیٰ معیار، شفافیت اور تیز رفتاری سے فلاح عامہ کے منصوبے مکمل کرنے کے اقدامات نہ صرف قابل تحسین ہیں بلکہ انہیں دیگر ممالک کیلئے بھی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

ترقی پذیر ممالک کے ساتھ امریکہ، کینیڈا اور دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں بھی شہبازشریف کی لیڈرشپ میں حاصل ہونے والی شاندار کامیابیوں کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ایک بہترین منتظم اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی منصوبے مکمل کرنے کی رفتار اور معیار کا کوئی مقابلہ نہیں اور یہی وجہ ہے کہ صوبے کے عوام ان منصوبوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :