وزیراعظم محمد نوازشریف کی لال سوہانرہ پارک کی جلد از جلد بحالی کی ہدایت

بدھ 17 فروری 2016 21:39

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے لال سوہانرہ پارک کی جلد از جلد بحالی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جنگلات کے بچاؤ کے جاری منصوبے فوراً مکمل کیا جائے۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ لال سوہانرہ نیشنل پارک کی فوری بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی بہتری کیلئے تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔

سیکرٹری جنگلات اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو ان کے دورہ لال سوہانرہ نیشنل پارک کے موقع پر جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی جبکہ انہیں جنگلی حیات اور جنگلات کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ان میں لال سوہانرہ نیشنل پارک کی بحالی، جھیل پٹیسر کی بحالی، چولستان کی روایات کی بحالی اور جنگلی حیات کیلئے 1212 ایکڑ کے خالی علاقہ میں شیشم، کیکر اور دیگر مقامی اقسام کے پودوں کی کاشت اور فارم بریڈنگ کے ذریعے وائلڈ لائف کی نسل کشی، غیر قانونی شکار کیخلاف معاوضوں اور جرمانے کو بڑھانے اور چولستان میں وائلڈ لائف کے تحفظ کی فورسز کو مستحکم بنانا شامل ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، بہاولپور اور اس کے گردونواح سے منتخب نمائندوں اور اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :