نیب میں کمزوریاں ہو سکتی ہیں، وزیر اعظم نے ادارے کی کارکردگی اور فرائض کی ادائیگی پر کوئی تنقید نہیں کی،لیگی رہنماء سعید خان منیس

بدھ 17 فروری 2016 21:17

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سعید خان منیس نے کہاہے کہ کوئی بھی ادارہ اورکسی بھی ادارے کے ارکان 100فیصد دوست نہیں ہو تے کسی نہ کسی میں کہیں نہ کہیں کوئی کمی اور کمزوری ہو تی ہے یہ فطری عمل ہے اسی طرح نیب میں کمزوریاں ہو سکتی ہیں وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اس ادارے کی کارکردگی اور فرائض کی ادائیگی پر کوئی تنقید نہیں کی صرف چند ایسے ملا زمین بارے ادارہ کے سربراہ کے توجہ مبذول کروائی ہے جو اپنے فرائض سے پہلوتہی کرکے غلط طریقے کار اختیار کیے ہوئے ہیں اس پر اپو زیشن رہنما کا یہ خیال کہ شائد نیب مسلم لیگ(ن) کے رہنما ؤں پر ہاتھ ڈالنا چاہتی ہے اس لیے پارٹی کے قائد نیب بارے ایسی باتیں کررہے ہیں جو درست نہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خان منیس نے کہا کہ ایک نہیں گزشتہ پندرہ ، بیس سالوں کے درمیان شائد ہی کوئی ادارہ ایساہوگا جس نے میاں برادران پر لگائے گئے الزامات کی تفتیش نہیں کی لیکن الحمد اللہ سب غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے اور میاں نوازشریف با وقار طریقے سے ہر الزام سے با عزت بری ہو ئے اور اگر آج بھی نیب یا کوئی اور ادارہ میاں نوازشریف سے لے کر مسلم لیگ(ن) کے رُکن صوبائی تک کسی بھی معاملہ میں تفتیش کر نا چا ہتا ہے تو ہم اُسے خو ش آمدید کہیں گے انہوں نے کہا کہ کہ قو م با شعور ہے اگر میاں نوازشریف پر کرپشن کا ایک بھی داغ ہو تا تو بیس کروڑ عوام انہیں تیسری بار وزیر اعظم منتخب نہ کرتے عوام نے مسلم لیگ(ن) پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترے گی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں 2018ءء تک اس ملک کو تمام مسائل سے نجات دلا کر ایک بہترین پا کستان سامنے لائیں گے

متعلقہ عنوان :