یمن میں فوجی کیمپ پر خودکش دھماکہ،13اہلکارہلاک،60زخمی

خود کش بمبارنے فوجی وردی پہن کرر ش والی جگہ پر دھماکہ کیا،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 17 فروری 2016 21:12

یمن میں فوجی کیمپ پر خودکش دھماکہ،13اہلکارہلاک،60زخمی

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) یمن میں فوجی کیمپ میں خود کش بم دھماکے میں 13 زیر تربیت فوجی ہلاک اور60 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ، خود کش بمبار فوجی وردی پہن کر داخل ہوا جس سے اس کی شناخت نہ ہوسکی جب کہ حملہ آور نے رش والی جگہ پر دھماکا کیا،جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی صدر ہادی منصور کی حمایت یافتہ سرکاری فوج کے عدن میں موجود کیمپ پر ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں کیمپ میں موجود سیکڑوں زیرتریبت اہلکاروں میں سے 13 ہلاک اور 60 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا یہ کیمپ کچھ روز قبل ہی فوج میں بھرتی ہونے والی نئے فوجیوں کی ٹریننگ کے لیے لگایا گیا تھا جس میں خود کش بمبار فوجی وردی پہن کر داخل ہوا جس سے اس کی شناخت نہ ہوسکی جب کہ حملہ آور نے رش والی جگہ پر دھماکا کیا۔

دوسری جانب داعش نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ آور ابو عیسی النصاری داعش کارکن تھا۔

متعلقہ عنوان :