جی سی یو میں’اسلام ،امن اور پاکستان ‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچرکا انعقاد

بدھ 17 فروری 2016 21:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں نامور محقق ڈاکٹر خالد ظہیر کا ’’اسلام ،امن اور پاکستان ‘‘کے موضوع پر خصوصی لیکچر ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،پروفیسر ڈاکٹرسلطان شاہ،پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد،پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور ڈاکٹر خالد منظور بٹ سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر خالد ظہیر نے دنیا بھر میں انسانیت سے محبت اور امن کی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیئے خصوصی اقدامات پر ذور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اختلافات پر توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے متفقہ معاملات کو پروان چڑھایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سکالرز کو سمجھنا چاہیئے کہ اسلامی احکامات کی تشریح کے معاملے میں انسان غلط ہو سکتا ہے،اس لیئے ہمیں اختلاف کو تصادم کی وجہ نہیں بننے دینا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدیددنیا میں اسلام کا پیغام محبت اور برداشت کے ذریعے سے ہی پھیلایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :