آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم شہداء منایا گیا

فرائض کی انجام دہی کے دوران المناک حادثات سے جاں بحق کارکنوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدھ 17 فروری 2016 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام محکمہ بجلی کے ہزاروں کارکنوں نے ملک بھر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران المناک حادثات سے جاں بحق کارکنوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’’یوم شہداء ‘‘منایا ،اس موقعہ پر تمام بڑے شہروں بمعہ کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، لارکانہ، رحیم یار خان، بہاؤلپور، ملتان ، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، مردان، سوات، پشاور اور دیگر شہروں میں کام پر شہید کارکنوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور محکمہ بجلی میں آئے دن کام پر کارکنوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے المناک حادثات روکنے کے لئے سیفٹی کانفرنسوں کا انعقاد کیاگیا ۔

(جاری ہے)

لاہور بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین نے کارکنوں اور انتظامیہ پر واضح کیا کہ محکمہ بجلی میں ہر سال 250 سے زائد کارکن بجلی کے کام پر کرنٹ لگنے سے المناک حادثات سے شہید ہوجاتے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں یہ حادثات نہ صرف اْن کے بچوں کو یتیم اور زوجہ کو بیوہ کررہے ہیں بلکہ باقی کارکنوں کوغیر محفوظ حالات کی وجہ سے سخت حوصلہ شکنی کا سبب بنتے ہیں لاہور میں ایک خصوصی سیفٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور یونین کے نمائندگان کے علاوہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی انتظامیہ بمعہ محمد سلیم جاٹ جنرل مینجر ایچ آر PEPCO، مجاہد اسلام بلا چیف انجینئر لیسکو ، ایکسین اور سب ڈویژنل آفیسر صاحبان نے شرکت کی اس موقعہ پر کام پر شہید کارکنوں کی بیوگان اور اْن کے یتیم بچوں نے بھی کافی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں مرحومین کی خدمات کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :