کوئٹہ، ناجائز اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

بدھ 17 فروری 2016 21:03

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس و پروجیکٹ ڈائریکڑ ریاض احمد کو14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب بلوچستان کے حوالے کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے ملزم ریاض احمد کو احتساب عدالت کے جج مجید ناصر کے سامنے پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بی ایریازکو اے ایریاز میں ضم کرنے کے منصوبے کے پروجیکٹ ڈائر یکڑ نے بیس کروڑ سے زائد غیر قانونی اثاثہ جات اپنے اور دیگر بے نامی افراد کے نام کروائے ، جنکے نا قابل تردید ثبوت نیب نے حاصل کر لیے ہیں جس پر احتساب عدالت نے گرفتار ملزم کو 14دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :