پلڈاٹ کا نیب کے بارے میں وزیراعظم نوز شریف کے سخت ریمارکس پر اظہار تشویش

وزیراعظم کو سوچ سمجھ کر ریمارکس دینا چاہئے تھے ٗ ترجمان

بدھ 17 فروری 2016 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پلڈاٹ نے نیب کے بارے میں وزیراعظم نوز شریف کے سخت ریمارکس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سوچ سمجھ کر ریمارکس دینا چاہئے تھے۔

(جاری ہے)

پلڈاٹ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نیب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے احتیاط کا دامن کھو بیٹھے۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی نے بھی سندھ میں احتساب کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو قابل مذمت ہے۔ترجمان کے مطابق برسر اقتدار طبقے کی طرف سے احتساب ہونے کے خطرے کے پیش نظر اداروں کو دھمکانا قابل تشویش ہے۔

متعلقہ عنوان :