گلگت ، سکر دو روڈ کی تعمیر (ن) لیگ کی صو با ئی حکو مت ہی کرا ئے گی،تعلیمی اداروں میں بہتر اور معیار تعلیم کے حو الے سے اصلا حا ت نا گزیر ہیں ،صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی ابرا ہیم ثنا ئی کابیان

بدھ 17 فروری 2016 20:57

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ گلگت ، سکر دو روڈ کی تعمیر (ن) لیگ کی صو با ئی حکو مت ہی کرا ئے گی اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ عوام کو یقین دلا تے ہیں کہ پریشان نہ ہو ں صوبا ئی حکو مت کوعوامی مسا ئل کا ادراک ہے وزیراعظم پا کستان کے علم میں بھی ہے کہ گلگت سکردو روڈ بڑ ی اہمیت کا حا مل منصو بہ ہے اور اس کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے صو با ئی حکو مت اور وفاق پُر عزم ہے اس حوا لے سے کسی کو بھی ابہا م نہیں ہو نا چا ہیے ۔

(جاری ہے)

ا ن کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے تعلیمی اداروں میں بہتر اور معیار تعلیم کے حو الے سے اصلا حا ت نا گزیر ہیں ، صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم نے یونیورسٹی کے حا لات خراب کرا نے کے حو الے سے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی خبر کی سختی سے تر دید کر تے ہو ئے کہا کہ سا ت بند وں پر مشتمل جماعت کے رہنما کا گمرا ہ کن بیا ن ان کے ذہنی اختراع کی عکا سی کرتا ہے ، حکو مت معیار تعلیم پر کبھی بھی سودے با زی نہیں کریگی عوام کو ایسے من گھڑ ت اور بے بنیا د خبروں سے کو ئی سر و کار نہیں ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری میں حکو مت کا نما یا ں کردار ہے ۔

متعلقہ عنوان :