حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیرجمہوری عمل کاحصہ نہیں بنیں گے ، دھرنے کے دوران بعض رہنماوٴں کی مخالفت کے باوجود ن لیگ کی حکومت کی نیا پار لگائی، نازک وقت میں حکومت کا ساتھ نہ دیتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔آصف علی زر داری

بدھ 17 فروری 2016 20:40

حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیرجمہوری عمل کاحصہ نہیں بنیں گے ، دھرنے کے ..

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2016ء) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومت تنگ نظر ہے پھر بھی غیرجمہوری عمل ک احصہ نہیں بنیں گے ، دھرنے کے دوران سڑکوں پر آ جاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔ پارٹی تقریب کے دوران رہنماوٴں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہاکہ دھرنے کے دوران اپنے بعض رہنماوٴں کی مخالفت کے باوجود ن لیگ کی حکومت کی نیا پار لگائی۔

دھرنے کے دوران پولیس حکومت کے کنٹرول میں نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے دھرنوں میں غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا اگر سڑکوں پر آ جاتے تو دوسری قوت کو موقع مل جاتا۔ آصف زرداری نے کہاکہ ن لیگ الیکشن جیتنے کے لیے بجٹ کا 90 فیصد صرف ایک شہر میں خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھر میں ایک دو بچے مر جائیں تو سب شور مچا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں روزانہ تھر سے زیادہ بچے مرتے ہیں اور میڈیا خاموش رہتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ بھٹو نے کہا تھا انہیں قتل کیا گیا تو ہمالیہ روئے گا۔ آج کوہ ہمالیہ طالبان اور القاعدہ کی وجہ سے رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج مالاکنڈ سے بے گھر ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں میڈیا بھی توجہ نہیں دیتا۔ سابق صدر کے خطاب کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور شیری رحمان بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :