وزیراعلیٰ سے بھارت کے ہائی کمشنر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
غربت ،بے روزگار ی اورافلاس پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ دشمن ہیں،امن کا راستہ اپنا کرہی اس مشترکہ دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے ، دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کا راز اچھے تعلقات میں مضمر ہے،وزیراعلی شہبازشریف کی گفتگو دونوں ملکوں کی قیادت باہمی تعلقات مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہیں،بھارتی ہائی کمشنر،موٹر وے اوردیگر عوامی منصوبوں کی تعریف
بدھ 17 فروری 2016 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بدھ کو یہاں بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھارتی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا ہے ۔
جنگ کسی مسلئے کا حل نہیں،غربت ،بے روزگار ی اورافلاس پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ دشمن ہیں۔امن کا راستہ اپنا کرہی اس مشترکہ دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کا راز اچھے تعلقات میں مضمر ہے۔پاکستان اور بھارت کو بامقصد بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی طرف تسلسل کیساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.