’’ٹویٹر‘‘ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو پاکستان اور چین کا حصہ ظاہر کردیا ، بھارتی صارفین کا احتجاج ، ٹویٹر پر شدید تنقید

بدھ 17 فروری 2016 20:14

’’ٹویٹر‘‘ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو پاکستان اور چین کا حصہ ظاہر کردیا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو پاکستان اور چین کا حصہ ظاہر کردیا جس پر بھارتی صارفین نے احتجاج اور ٹویٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ نے مقبوضہ جموں کشمیر کو غلطی سے پاکستان اور چین کا حصہ ظاہر کردیا ہے۔ٹویٹر پر لوکیشن سروسز کا استعمال کرتے ہوئے جب جموں وکشمیر ٹائپ کے جائے تو یہ ویب سائٹ اسے پاکستان اور چین کا حصہ بتاتی ہے ۔ ٹویٹر کی اس غلطی پر بھارتی صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔