کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ایسی بات نہیں کی جس سے نیب کی کاروائی متاثر ہو، وزیراعظم تک رسائی رکھنے والے لوگ اپنی شکایات لے کر ان کے پاس جاتے ہیں

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، وزیراعظم نے ایسی بات نہیں کی جس سے نیب کی کاروائی متاثر ہو، جس کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے اس کی وزیراعظم تک رسائی ہے اور یہی لوگ اپنی شکایات لے کر وزیراعظم کے پاس جاتے ہیں۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ کراچی میں امن ہے اور ٹارگٹ کلنگ ختم ہو گئی ہے، کراچی میں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو نظر نہیں آتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، حکومت کی اول ترجیح امن و امان تھی، اب ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ عشرت العباد نے کہا کہ جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہوا اسے گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کے واقعات ختم ہو گئے، کے فور منصوبے سے شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جن کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ان کی وزیراعظم تک رسائی ہے اور وہ اپنی شکایت وزیراعظم تک لے کر جا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایسی بات نہیں کی جس سے نیب کی کارروائی متاثر ہو