ایپکا یونٹ تعلقات عامہ کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب ،ڈی جی پی آر نے عہدیداروں سے حلف لیا
ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، ملازمین اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دیں‘ ڈی جی پی آر جہانگیر انور
بدھ 17 فروری 2016 20:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ایپکا یونٹ تعلقات عامہ پنجاب لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب یہاں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے آغا اسلم ہال میں منعقد ہوئی ۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب جہانگر انور نے نو منتخب عہدیداران محمد تصور چوہدری صدر، چوہدری مشتاق علی جنرل سیکرٹری ، محمد اعظم سینئر نائب صدر ،محمد عاطف اعوان سینئر نائب صدر ون،نائب صدر محمد عباس ، نائب صدر ون راجہ ریاض احمد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری واصف علی چشتی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی منصوربھٹی، عبدالواحد پریس سیکرٹری ، محمد دلاورفنانس سیکرٹری اور مہر محمد اسلم آفس سیکرٹری سے حلف لیا ۔
اس موقع پرڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ارشدسعید، ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین ،جنرل سیکرٹری مختار گجر ،محکمہ کے افسران اورملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
ایپکا یونٹ تعلقات عامہ کے نو منتخب صدر چوہدری محمد تصور نے سپاسنامہ پیش کیا ۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی او ر ڈائریکٹرجنرل سے درخواست کی کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے تاکہ ملازمین یکسوئی ،محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں ۔
انہوں نے کلیریکل سٹاف کے سکیل اپ گریڈ کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ چوہدری تصور نے کہا کہ سٹینو گرافرز ، کمپیوٹر آپریٹرز و دیگر ملازمین کے بھی سکیل کو اپ گریڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی توانائیاں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کریں گے ۔ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب جہانگیر انور نے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور تمام لوگوں کو مل کر ادارے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے سرکاری فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور محکمہ کی نیک نامی کے لئے کام کریں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.