ریلوے ٹریک کا چھ انچ ٹکرا پراسرارطورپر ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا ،لاثانی ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی

بدھ 17 فروری 2016 20:02

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) نارنگ منڈی کے علاقہ جئے سنگھ والاکے قریب ریلوے ٹریک کا چھ انچ ٹکرا پراسرارطورپر ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا ،لاثانی ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ جئے سنگھ والاکے قریب ریلوے ٹریک کا چھ انچ ٹکرا پراسرارطورپر ٹوٹ کر علیحدہ ہوگیا ۔سکول ماسٹر محمد خاں نے جب ٹریک کوٹوٹاہوادیکھاتو سامنے سے لاثانی ایکسپریس آتے دیکھ کر انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیرہاتھ کے اشارے سے ٹرین کوروک لیا جس کے باعث ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ ٹریک ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم مسافروں نے سکول ماسٹرکاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :