تجرباتی طور پر ملاکنڈ ڈویژن میں سی ڈی ایل ڈی پالیسی پر کامیابی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،عنایت اﷲ خان
بدھ 17 فروری 2016 19:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ کی سربراہی میں کمیونٹی ڈرائیون لوکل ڈویلپمنٹ ( سی ڈی ایل ڈی ) سے متعلق پراجیکٹ کا ایک اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کے سیکرٹری کے علاوہ اعلیٰ حکام ، کمشنر ملاکنڈ ، متعلقہ پائلٹ پراجیکٹس کے علاقوں کے ضلعی ناظمین ، آرمی اور پراجیکٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
جائزہ اجلاس میں سی ڈی ایل ڈی کی اب تک کی کار گزاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عنایت اﷲ خان نے کہا کہ حکومت سی ڈی ایل ڈی پالیسی کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے عوام کی حقیقی خدمت کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ سی ڈی ایل ڈی پر عمل درآمد کو حکومت ترجیح دے رہی ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں منظور شدہ کل پراجیکٹ کی تعداد 562ہے جس میں سے 192پراجیکٹس کے معاہدوں پر پہلے ہی دستخط ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں مالی سال 2015-16 میں 1795 پراجیکٹس پر عمل درآمد کے کام کو تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔اجلاس میں سی ڈی ایل ڈی پالیسی پر عمل درآمد میں منتخب شدہ مقامی نمائندوں کی شمولیت کے بارے میں سینئر وزیر بلدیات نے بتایا کہ سٹیک ہولڈر کے غور و خوض کیلئے ایک مسودہ تیار کیا گیا ہے ۔ عنایت اﷲ خان نے کہا کہ ہمیں کمیونٹی کی پراجیکٹس میں شراکت اور شہریوں کو با اختیار بنانے کا اندازہ ہے تاکہ صوبے میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تجرباتی طور پر ملاکنڈ ڈویژن میں سی ڈی ایل ڈی پالیسی پر کامیابی سے عمل درآمد یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کا دائرہ بعد میں صوبے کے دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.