جی سی یو میں’اسلام ،امن اور پاکستان “کے موضوع پر خصوصی لیکچرکا انعقاد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 فروری 2016 19:56

جی سی یو میں’اسلام ،امن اور پاکستان “کے موضوع پر خصوصی لیکچرکا انعقاد

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔17فروری۔2016ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں نامور محقق ڈاکٹر خالد ظہیر کا ”اسلام ،امن اور پاکستان “کے موضوع پر خصوصی لیکچر ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،پروفیسر ڈاکٹرسلطان شاہ،پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد،پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور ڈاکٹر خالد منظور بٹ سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر خالد ظہیر نے دنیا بھر میں انسانیت سے محبت اور امن کی سوچ کو پروان چڑھانے کے لیئے خصوصی اقدامات پر ذور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اختلافات پر توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے متفقہ معاملات کو پروان چڑھایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سکالرز کو سمجھنا چاہیئے کہ اسلامی احکامات کی تشریح کے معاملے میں انسان غلط ہو سکتا ہے،اس لیئے ہمیں اختلاف کو تصادم کی وجہ نہیں بننے دینا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدیددنیا میں اسلام کا پیغام محبت اور برداشت کے ذریعے سے ہی پھیلایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :