وزیراعظم عوام کا حصہ ہیں، عوام کی آواز کو بلند کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے
پیپلز پارٹی اور کراچی کے معاملات کو لاہور کے ساتھ جوڑنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت
بدھ 17 فروری 2016 19:45
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کا حصہ ہیں، اس لئے عوام کی آواز کو بلند کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے، نیب بیس بیس سال سے التواء کے شکار کیسز کو ہاتھ نہیں لگا رہا مگر بعض شریف لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
طلال چوہدری نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کراچی کے معاملات کو لاہور کے ساتھ جوڑنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے کیونکہ کچھ لوگ خود ملزم ہیں اور ان کیخلاف انکوائریاں ہو رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں حاجیوں کی جیبیں کاٹی گئیں۔
طلال چوہدری نے ایک اور سوال پر کہا کہ نندی پور سمیت ہر پراجیکٹ کے بارے میں جوابداہی کیلئے تیار ہیں، کسی بھی منصوبے کی انکوائری ہو گی تو سامنا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس لئے کیچڑ نہ اچھالا جائے کہ ترقیاتی منصوبے صرف (ن) لیگ کی حکومت نے شروع کئے ہیں۔ ترقیاتی ایجنڈا ہو گا تو سرمایہ کاری ہو گی، غیر ملکی کمپنیاں آئیں گی، نوجوانوں کیلئے روزگار ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کیخلاف گزشتہ کسی بھی دور میں کوئی ریفرنس نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.