پنجاب حکومت شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کررہی ہے،لیگی ایم پی اے فرح منظور

بدھ 17 فروری 2016 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کررہی ہے،اپوزیشن کا ایجنڈا حکومتی منصوبوں پر تنقید کے سوا کچھ نہیں ،کہ اورنج لائن منصوبے سے شہر کے حسن میں مزید اضافہ ہو گا،اپوزیشن سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے عوام ان کی حقیقت جان چکی ہے ان کاایجنڈا ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے سوا کچھ نہیں ہے ، حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ترکی میئر کا والہانہ استقبال کرنے کی بھی پی ٹی آئی کی تکلیف ہے،ترکی پاکستان کو بہت اچھا دوست ہے ان نے مخلتف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے ،انہوں نے مزید کہا دنیا میں جن ممالک میں اورنج لائن ٹرین کے منصوبے شروع کیے گئے وہاں بھی اپوزیشن موجود ہے مگر ہمارے یہاں اپوزیشن عوام کے سامنے نمبر بنانے کیلئے اور حمایت حاصل کرنے کیلئے اس عوامی منصوبے کی مخالف کررہی ہے ھا لانکہ ان کو بھی معلوم ہے کہ یہ عوامی منصوبہ ہے ،اس کا قائدہ غریب عوام کو ہو گا نہ کہ حکمرانوں کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں مگر اپوزیشن تنقید برائے تنقید کی سیاست کررہی ہے

متعلقہ عنوان :