وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کی ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 فروری 2016 19:05

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمبا ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھارت کے ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے ملاقات کی ہے۔بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے اپنی سفارتی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد لاہور کے دورے پر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بھارتی ہائی کمشنر گوم بمباوالے سے ملاقات کے دوران کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا ہے ،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غربت، بے روزگار ی اورافلاس دونوں ملکوں کے عوام کے مشترکہ دشمن ہیں،امن کا راستہ اپنا کرہی اس مشترکہ دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔بھارتی ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت باہمی تعلقات مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہیں،دہلی میں میٹرو ٹرین پر بھی تنقید ہوئی لیکن منصوبے نے عوام کو بے پناہ سہولت دی،دہلی میٹرو کی کامیابی کے بعد بھارت کے دیگر شہروں میں بھی ایسے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔