این آئی سی ایچ پر سے مریض بچو ں کا دبا ؤ کم کر نے کی ضرورت ہے،جا م مہتا ب حسین ڈہر

بدھ 17 فروری 2016 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف چا ئلڈ ہیلتھ ( این آئی سی ایچ )پا کستا ن کا دوسرا بڑا بچو ں کا ہسپتا ل ہے اور اس ادا ر ے پر مریض بچو ں کا دبا ؤ کم کر نے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے گو ر نمنٹ ہسپتا ل کو رنگی نمبر 5کو فعا ل کر تے ہو ئے جلد او پی ڈی اور بچو ں کا وا ر ڈز شرو ع کئے جا رہے ہیں ۔

یہ با ت انہو ں آج انہو ں نے چا ئلڈ لا ئف فا ؤ نڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈا کٹر احسا ن ربا نی سے اپنے دفتر میں ایک ملا قا ت کے دو را ن کہی ۔صو با ئی وزیر صحت نے کو رنگی نمبر 5 میں تعمیر کے والے ہسپتا ل میں تر قیا تی کا مو ں کی سست رفتا ر ی پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے متعلقہ ٹھیکیدا ر کو ہدا یت کی کہ تین ما ہ کے اندر تعمیرا تی کا مو ں کو مکمل کیا جا ئے تا کہ او پی ڈی اور بچو ں کے وار ڈز کو شرو ع کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر صحت نے کہا کہ سر کا ر ی ہسپتا لو ں میں صحت کی بہتر سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے مختلف ڈو نرز کو آگے آنے کی ضرورت ہے اور خا ص کر دو ر درا ز علا قو ں میں ما ؤ ں اور بچو ں کو متوازن غذا ئیت فرا ہم کر نے کے لئے تما م اسٹیک ہو لڈر ز کو مل کر کا م کر نے کی ضرورت ہے اس مو قع پر صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے سیکریٹری صحت کو ہدا یت کی کہ وہ شہر میں تعینا ت ہو نے والے ڈاکٹرز کی جو ائننگ کو یقینی بنا ئیں اور ایس آئی یو ٹی کو فو ر ی طو ر پر ڈا ئلیسز مشین فرا ہم کی جا ئے دی وا ئٹ ربن الا ئنس کی نیشنل مینجر ڈاکٹر عا صمہ بدر سے گفتگو کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ پسما ندہ اور دور درا ز علا قو ں میں بچو ں اور نو زا ئیدہ بچو ں کو متوا ز ن غذا کی فرا ہمی میں غیر سر کا ر ی تنظیمو ں کا کر دا ر قا بل تعریف ہے اور حکومت سندھ این جی اوز کے تعا ون سے صحت کی سہو لیا ت کی فرا ہمی کے دائرہ کار کو وسیع کر رہی ہے ۔