کے سی آر کی بحا لی کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل اے سی ایس سندھ سر برا ہ ہو نگے

چیف سیکریٹری کی زیر صدارت کے یو ٹی سی کا اجلا س ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پا کستا ن ریلوے نے بھی شر کت کی

بدھ 17 فروری 2016 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے کرا چی سر کلر ریلوے کے انتظا می ادارے کے یو ٹی سی (کرا چی ار بن ٹرا نسپو ر ٹ کمپنی )کے بو ر ڈ آف ڈا ئریکٹر ز کے اجلا س کی صدا ر ت کرتے ہوئے کے سی آر کی بحا لی کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل کی منظو ر ی دی ہے جو ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ (پلاننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ )کی سر برا ہی میں ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ پا کستا ن ریلوے کرا چی ،سیکریٹری ٹرا نسپو ر ٹ سندھ ،مینجنگ ڈائریکٹر کے یو ٹی سی ،کمشنر کرا چی ،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور دیگر متعلقہ ادارو ں کے نما ئندو ں پر مشتمل ہو گی ۔

کمیٹی کے سی آر کے انتظا می امو ر ،رو ٹس ،در پیش مسا ئل کے حل کے لئے لا ئحہ عمل کی تشکیل اور ترجیحات کے تعین کے لئے پا لیسی وضع کر ے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں با قا عدہ نوٹیفیکیشن 24گھنٹو ں میں جا ر ی کر دیا جا ئے گا ۔وا ضح رہے کہ کے سی آر ریل گا ڑ ی پر مبنی ذر یعہ ٹرا نسپو ر ٹ ہے جو لوگوں کو سہو لت کے سا تھ انکی منزل پر پہنچا نے کے لئے خدما ت کی انجا م دہی پر ما مو ر ہو گا اس کے با عث ما حولیا تی آلو دگی اور شو ر شرا بے سے بھی نجا ت ملے گی اور عوا م محفو ظ اور تسلی بخش طو ر پر اپنے سفر سے مستفید ہو سکیں گے ۔

چیف سیکریٹری نے بو ر ڈ آف ڈائریکٹر ز کے سیکریٹری کو ہدا یت کی کہ سر وس رو لز کو بھی 15دن کا اندر حتمی شکل دیدی جا ئے ۔دریں اثنا ء اس مو قع پر مینجنگ ڈائریکٹر کے یو ٹی سی شمیم شیرا زی کی خدما ت کو سراہتے ہو ئے چیف سیکریٹری نے انہیں شیلڈ بھی تفویض کی ۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپو ر ٹ محمد طحہٰ فا رو قی ،ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ پا کستا ن ریلوے کرا چی نثا ر میمن ،سیکریٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کو آرڈینیشن ار شد حسین قا ضی ،سینئر چیف پی اینڈ ڈی پرو جیکٹ ڈا ئریکٹر کے یو ٹی سی طا لب فتاح اور دیگر نے بھی شر کت کی ۔ٍٍ

متعلقہ عنوان :