قلعہ سیف اﷲ میں طالبہ کی خود کشی کا معاملہ،طالبہ کا کالج ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

بدھ 17 فروری 2016 18:28

قلعہ سیف اﷲ میں طالبہ کی خود کشی کا معاملہ،طالبہ کا کالج ریکارڈ قبضے ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) قلعہ سیف اﷲ میں طالبہ کی خود کشی کا معاملہ،طالبہ کا کالج ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کرلیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ایس پی قلعہ سیف اﷲ عابد بلوچ نے بتایا کہ خود کشی کرنے والی طالبہ ثاقبہ کے معاملے پر پولیس کی جانب سے بھی کارروائی کی جارہی ہے، تحقیقات کے حوالے سے طالبہ سے متعلق کالج ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ دیگر ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے کالج انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ایس پی کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے اور پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایف آئی آر کرلی جائے گی۔