ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکرایک کمسن بچہ جاں بحق

بدھ 17 فروری 2016 18:27

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکیکی زد میں آکرایک کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کوڑدان میں ایک بچہ بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا ،اس دوران اچانک اس کا پاؤں بارودی سرنگ پر آگیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10سالہ کمسن بچہ گل بہار بگٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ، لیویز حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔