پی آئی اے میں ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی، زاہد حامد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ پی آئی اے میں مسلم لیگ(ن)،پیپلز پارٹی اور آمرانہ ادوار میں 12 بار لازمی خدمات ایکٹ نافذ ہو چکا ہے،پی آئی اے میں ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں پی آئی اے میں خدمات لازمی پاکستان ایکٹ 1952 کے نفاذ سے پیداشدہ صورتحال پر بحث سمیٹتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال غیر قانونی تھی کیونکہ ایکٹ کی شق 43 کے تحت احتجاج سے قبل نوٹس دینا ضروری ہے۔

مذاکرات کرنا پڑتے ہیں ایسا نہیں ہوا تو ہڑتال کر دی گئی جو کہ شق 45 کے خلاف تھی۔ حفاظتی اقدامات کے تحت ایکٹ لاگو کیا گیا۔خدمات لازمی پاکستان ایکٹ 12 بار پی آئی اے میں نافذہو چکا ہے 1992-93ء میں 3 بار ،1994-95ء میں 2 بار،1998-99ء میں 2 بار،1999ء سے 2007ء تک 4 بار پی آئی اے میں خدمات لازمی ایکٹ نافذ کیا گیا حالیہ دور میں یہ اقدام نیا تھا۔

متعلقہ عنوان :