سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال سے گورنر گلگت بلتستان کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خاں اور انکی اہلیہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی رکن رانی عتیقہ غضنفر نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی، خاص طور پر پارلیمانی اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے میر غضنفر علی خاں کو گلگت بلتستان کا گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ گورنر اور انکی اہلیہ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی ۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی شیلڈزاور تحائف بھی پیش کئے۔