نواز شریف نون لیگ کو بچانے کیلئے نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں : چودھری سرور

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) پاکستان تحر یک انصاف اور پاکستان عوامی تحر یک نے وزیر اعظم کے نیب سے متعلق بیان کو ملک میں حکومتی ’’کرپشن فروغ پروگرام‘‘کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ا پوزیشن جماعتوں کا ملک میں کرپشن، بد عنوانی اور حکومت کی ناقص پا لیسوں کیخلاف متحد ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔بدھ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے ان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے تعلقات ‘ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیر عظم میاں نوازشر یف کی جانب نیب کو دی جانیوالی دھمکیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم نے جن ’’معصوم ‘‘لوگوں کو تنگ نہ کرنے کی بات کی وہ تمام کر پٹ لوگ (ن) لیگ کا حصہ ہے ‘حکمرانوں کو جب احتساب کر نیوالوں کا ہاتھ اپنی طرف بڑھتا ہوا نظر آیا تواس پرحکمرانوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں اگر ہم نے ملک کو ترقی یافتہ اور خوشخال بنانا ہے تواس کیلئے ہمیں نہ صرف کرپشن بلکہ کر پشن کر نیوالوں کو تحفظ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا اور وزیر اعظم کا حالیہ بیان اصل میں ملک میں کر پشن کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر سے ہو کر حکمرانوں کی کر پشن اور ناقص پا لیسوں کے خلاف متحد ہو جائیں ۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن بچانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے مگر پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ملک بچانا ہے تو کر پشن کو ختم کر نا ہوگا ورنہ تباہی اوربر بادی پاکستان کا مقد ر ہی گی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو کسی خوف کے بغیر کر پٹ عناصر کے خلاف کاروائی جاری رکھنی چاہیے اور کر پشن کے خلاف پوری قوم چٹان کی طرح نیب کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے تاکہ حکمرانوں کوہر سطح پرعوام اور دنیان کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے اور حکمرانوں کا عوام دشمن ہاتھ بھی روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :