ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جا ں بحق

بدھ 17 فروری 2016 18:15

سرگودھا۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) سرگودھا میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جا ں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں خوشاب روڈ پر جھال چکیاں چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان کاشف عرف کاشی کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جا ں بحق ہوگیا، دوسرے واقعہ میں بھلوال روڈ پر شیر محمد والا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں محمد یار جا ں بحق جبکہ مصطفی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :