حکومت ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے، مرزا الیاس بیگ

بدھ 17 فروری 2016 18:07

سرگودھا۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) حکومت ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اداروں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے ، بلدیاتی ادارے بحال ہوتے ہی عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار میئر شپ کے امیدوار مرزا الیاس بیگ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں پاکستان مسلم لیگ ن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ایمنسٹی سکیم سے تاجرفائدہ اٹھائیں کیو نکہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی ٰپنجاب نے اس سکیم میں تاجروں کیلئے تمام معاملات میں آسانی پیدا کرنے کیلئے باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے اس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

متعلقہ عنوان :