لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 17 فروری 2016 18:01

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، بیت المال کالونی میں پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات اور کلاشنکوف برآمد، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی توقیر محمد نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے نے دڑی تھانہ کی حدود بیت المال کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے دو کلو چرس، 10 کلو بھنگ، آدھا کلو آفیم اور ایک کلاشنکوف برآمد کرلی ہے جبکہ چار ملزمان شکیل ابڑو، حفیظ ابڑو، خالد ابڑو اور تسلیم ابڑو کو تنگ گلیوں کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اے ایس پی توقیر نعیم نے بتایا کہ چاروں مفرور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے جبکہ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اے ایس پی توقیر نعیم نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں مہم جاری ہے اور سماجی برائیوں میں ملوث ان تمام ملزمان کو قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :