حافظ طاہر محمود اشرفی کی قطر کے وزیر اوقاف اور مذہبی سے ملاقات،عالم اسلام کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال

امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے علماء ،مفکرین کو باہمی رابطوں کو بڑھانا چاہئے ،ہر قسم کی دہشتگردی ،انتہاپسندی کے مقابلہ کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے‘ دونوں رہنماؤں کا ملاقات میں اتفاق

بدھ 17 فروری 2016 17:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے قطر کے وزیر اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر غیث بن مبارک الکواری سے دوحہ میں ملاقات کی ۔ملاقات میں عالم اسلام کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے علماء ،مفکرین کو باہمی رابطوں کو بڑھانا چاہئے اور ہر قسم کی دہشتگردی ،انتہاپسندی کے مقابلہ کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے۔

عالم اسلام کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی فکری و نظریاتی تربیت کیلئے اپنا کردار اداکرے۔دہشتگردی ،انتہاپسندی جیسے ناسور نے اسلامی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

شام،عراق،فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو حل کئے بغیر دنیا میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علماء ،مفکرین اور دانشوروں کوچاہئے کہ وہ دنیا بھر میں انتہاء پسند اور دہشت گرد گروہوں کی طرف سے اسلام کے نام پر پھیلائے جانے والے غیر اسلامی نظریات سے نہ صرف عالمی دنیا کو آگاہ کریں بلکہ اسلام کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کریں ۔

انہوں نے کہا کہ آج شام سے عراق تک اور یمن سے کشمیر تک مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے لیکن دہشت گردی کا الزام بھی مسلمانوں پر ہی لگ رہا ہے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ہمیشہ انتہاء پسند اور فرقہ وارانہ تشدد پر ابھارنے والے نظریات اور افکار کی مذمت کی ہے اور انشاء اﷲ ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :