کراچی، گلبہار میں شہریوں کا 2 ڈاکووں پرتشدد،پولیس کے حوالے

بدھ 17 فروری 2016 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے گلبہار میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے طبی امداد کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :