Live Updates

پنجاب اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی طرف سے نیب حکام کے خلاف بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئیں

وزیراعظم کا بیان غیر آئینی اور نیب حکام کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔ ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے جو آئینی ادارے کام کر رہے ہیں انہیں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تحریک انصاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 فروری 2016 17:31

پنجاب اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی طرف سے نیب حکام کے ..

لاہور+کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17فروری۔2016ء) پنجاب اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی طرف سے نیب حکام کے خلاف بیان پر مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ہیں۔ حزب اختلاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو ایسے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے۔پنجاب اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ وزیراعظم کا بیان غیر آئینی اور نیب حکام کو دھمکی دینے کے مترادف ہے۔

ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے جو آئینی ادارے کام کر رہے ہیں انہیں روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔اپوزیشن رہنماو ں نے وزیراعظم کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکولز، سستی روٹی، آشیانہ ہاو سنگ سکیم سے لیکر توانائی کے منصوبوں پر تحقیقات حذب اختلاف کا پر زور مطالبہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو دباو میں لانے کے لئے بیان بازی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن شیرزمان کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا بیان ادارے پراثراندازہونے کی کوشش ہے۔تحریک انصاف کے ارکان نے وزیراعظم نوازشریف کے نیب سے متعلق بیان کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔

میڈیا سے گفتگومیں خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ اپنے حمایتیوں کی جانب نیب کا گھیراتنگ ہوتے دیکھ کروزیراعظم نے نے نیب کوتنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔بیان نیب کی کارروائیوں پراثراندازہونے کی کوشش ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی پی اورنون لیگ نیب ،ایف آئی ایاوررینجرزپرتنقیدکرکے آپریشن کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔دو سروں کی دم پرپاوں رکھنے کے شوقین اپنی دم پرپاوپڑنے سے پہلے ہی بلبلا اٹھے،لگتاہے نون لیگ کی دم پرپاوں پڑنے والا ہے۔خرم شیرزمان کا کہناتھا کہ نیب سے واقعی شکایت ہے تومعاملہ پارلیمنٹ میں لایا جاتا۔سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کیخلاف جمع کرائی گئی یہ پہلی قراردادہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات