کراچی ،اسماء گارڈن سے متصل کچراکنڈی کی نئی باؤنڈری وال تعمیر کردی گئی

بدھ 17 فروری 2016 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی ہدایت پر اسماء گارڈن سے متصل کچراکنڈی کی باؤنڈری وال تعمیر کردی گئی ۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے سینئرڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز اقبال احمد،ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اعجاز شیخ ،ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس کے ہمراہ اسماء گارڈن سے متصل کچرا کنڈی کی باؤنڈری وال کی تعمیر،صفائی و دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسماء گارڈن سے متصل کچرا کنڈی کی نئی باؤنڈری وال تعمیر کی گئی ہے جس کی تعمیر کے باعث کچراکنڈی بہتر ہوگئی ہے اورکچرا باہر سڑک پر نہیں پھیلتا ، واضح رہے کہ کچرا کنڈی اور اطراف سے ہیوی مشینری اور لیبر کی مدد سے کچرا اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ضلع کو صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقل بنیادوں پر ضلع کو صاف ستھرا کرکے ماحولیاتی آلودگی سے پاک کیا جاسکے مزید براں انہوں نے کہا کہ عوام صاف ستھرا اور صحت مند ماحول چاہتی ہے اور اس کیلئے انتظامیہ عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی لہذا عوام اپنے ارد گرد صفائی کا خا ص خیال رکھیں اور کچرا سڑک پر پھینکنے کے بجائے تھیلیوں میں بند کرکے مقررہ جگہ پر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :