کراچی ، ضلع غربی میں پولیس اہلکاروں کے لئے نیا ضابطہ لاگو کردیا گیا

نئے ضابطے کے تحت اب کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد وردی میں نہیں گھوم سکے گا

بدھ 17 فروری 2016 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ضلع غربی میں پولیس اہلکاروں کے لئے نیا ضابطہ لاگو کردیا گیا ہے جس کے تحت پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد متعلقہ تھانے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کراچی غربی فیروز شاہ نے ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کے لئے نیا ضابطہ جاری کیا ہے اور اسے ہر تھانے میں آویزاں بھی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے ضابطے کے تحت اب کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد وردی میں نہیں گھوم سکے گا اور نہ ہی تھانے کی حدود میں کسی ہوٹل یا دیگر جگہوں پر جائے گا. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے علاوہ وردی نہ پہننے کی پابندی کوئی نئی بات نہیں۔

متعلقہ عنوان :