حکومت پاکستان نے جنگ جوئی ،انتہاپسندی اوردہشتگردی سے نبردآزما ہونے کی تمام علاقائی اوربین الاقوامی کاوشوں میں اپنی مسلسل معاونت فراہم کرتے ہوئے 34ملکی اتحاد کی تشکیل کوخوش آمدید کیاتھا ،اتحاد کی تشکیل کیلئے کسی معاہدہ پردستخط نہیں کئے گئے، وزیراعظم نوازشریف نے 2013ء سے 2016ء تک 65غیرملکی دورے کئے جن پر63کروڑ 82لاکھ کے اخراجات ہوئے،مشیرخارجہ سرتاج عزیز کاقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کاجواب
بدھ 17 فروری 2016 17:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے جنگ جوئی ،انتہاپسندی اوردہشتگردی سے نبردآزما ہونے کی تمام علاقائی اوربین الاقوامی کاوشوں میں اپنی مسلسل معاونت فراہم کرتے ہوئے 34ملکی اتحاد کی تشکیل کوخوش آمدید کیاتھا اتحاد کی تشکیل کیلئے کسی معاہدہ پردستخط نہیں کئے گئے، وزیراعظم نوازشریف نے 2013ء سے 2016ء تک 65غیرملکی دورے کئے جن پر63کروڑ 82لاکھ کے اخراجات ہوئے۔
منگل کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوال کے جواب میں مشیرخارجہ نے بتایا کہ ایک خبررساں ایجنسی میں چھپنے والے بیان کے مطابق 16دسمبر2015ء کو سعودی عرب میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے 34ملکی اسلامی اتحاد کااعلان کیا جس میں حوالہ دیاگیا ہے کہ اقوام اسلام کو دہشتگردگروہوں اورتنظیموں کے شرسے حفاظت کیلئے یہ اتحاد قائم کیاگیا ہے سولہ دسمبر کو پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 34ملکی اتحاد کاخیرمقدم کیا سعودی وزیرخارجہ ونیب ولی عہد اوروزیردفاع نے اسلام آباد کادورہ کیاوزیراعظم نے دونوں اہم شخصیات کے سامنے اس بات کااعادہ کیاکہ سلطنت کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کیخلاف کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کی عوام ہمیشہ سعودی عرب کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی وزیراعظم نے دہشتگردی اورجارحیت کے خاتمے کیلئے ہمخیال اسلامی ممالک کے اتحاد کے قیام پر سعودی عرب کے اقدام کاخیرمقدم کیا یہ اتحاد 6 شعبوں میں کام کریگا جن میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کی کوششوں کو مربوط بنانا انٹیلیجنس، میڈیا کی کوششوں کو مربوط بنانا اور دہشتگردوں کے معاون وسرمایہ فراہم کرنیوالوں کیلئے مزاحمت کرنے سمیت دہشتگردوں اورتنظیموں سے متعلق اعداد وشمار فراہم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستا ن مزیدتفصیلات اورتکنیکی مشاورت کااب تک منتظر ہے جس کے بعد اس میں شمولیت کافیصلہ کیاجائیگا وزیرخارجہ نے بتایا کہ اتحاد کی تشکیل کیلئے پاکستان نے کسی معاہدے پردستخط نہیں کئے ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں مشیرنے بتایا کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین مذاکرات اورمفاہمت کو فروغ دینے کے نقطہ نظر سے وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ اٹھارہ انیس جنوری کو سعودی عرب اورایران کادورہ کیا وزیراعظم کایہ قدم مسلم ممالک میں اتحاد اورہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی ذمہ داری پرمبنی تھا سعودی فرماں روا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز السعود نے پاکستان کے عوام کے مخلصانہ جذبات کو تسلیم کیا اور پاکستانی قیادت کے اقدام کو سراہا اوراظہارخیال کیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے کوفروغ دینے کی کوشش کی ہے وزیراعظم نے اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے مذاکرات اورباہمی اعتماد کے ذریعے خطہ میں امن اورمفاہمت کو فروغ دینے پراتفاق کیا مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان دونوں برادر ملکوں کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.