151ویں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور145 واں اورمساوی کمیٹی اجلاس 18 اور 19 فروری کو کراچی میں ہوگا

بدھ 17 فروری 2016 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین اختر غوری کی میزبانی میں151ویں انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور145 واں اورمساوی کمیٹی اجلاس 18 اور 19 فروری 2016 ء کو کراچی میں منعقد کیا جار ہا ہے اجلاس میں44 ممبران جن میں 30 چیئرمینز بھی شامل ہیں شرکت کرینگے، اجلاس میں تعلیم اور امتحانات سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

انٹر میڈیٹ بورڈ کے چیئر مین اختر غوری نے IBCC کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا فورم جہاں ثانوی و اعلیٰ ثانوی بورڈز، ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت ٹیکنیکل بورڈ کے حوالے سے اصلاحات کے لئے مشاورت کی جاتی ہے جبکہ اس فورم کا مقصد وزارت تعلیم سے تعاون کے ساتھ ساتھ حکومتی پالیسی کے نفاذ اور ہدایت پر عملدرآمد کرانا بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ IBCC ممبران ہر تین ماہ بعد منعقدہونے والے اجلاس کے دوران باہمی مشاورت کرتے ہیں تاکہ انٹر بورڈ کے نصاب کی ترقی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے حکومت کو مربوط اور تمام بورڈز پر یکساں طور پر لاگو ہونے والی سفارشات دی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :