پیرمحل، نامعلوم چور گھر کے باہر سے کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے

بدھ 17 فروری 2016 17:13

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) نامعلوم چور گھر کے باہر سے کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک 665/6گ ب کے رہائشی محمد شفیق ولد محمد حنیف خاں قوم راجپوت اپنی موٹرسائیکل نمبرTSL-13-4292قسم ہائی سپیڈ70سی سی ماڈل2013ء انجن نمبرRM1711225چیسز نمبرSR70444432 مالیت 30ہزارروپے پر آرا مارکیٹ اضافی آبادی غوثیہ آباد میں اپنے دوست سیف علی دوست کے گھر کے باہر کھڑی کی جس کو نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا پولیس نے 15کال پر نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ۔