پاک آرمی، صوابی پولیس نے صوابی یونیورسٹی ، ویمن یونیورسٹی ودیگر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 17 فروری 2016 17:11

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) آئی جی پی خیبر پختونخواناصر خان درانی کی ہدایت پر پاک آرمی اور صوابی پولیس نے مجموعی طور پر صوابی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی ودیگر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے بعد آئی جی پی نے صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوابی میں واقع دو یونیورسٹیوں یونیورسٹی کی سیکیورٹی انتظامات کے لئے کیپٹن بلال پاک آرمی اور ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے تفصیلی میٹنگ کی جبکہ کیپٹن بلال اور ڈی ایس پی اظہار شاہ خان نے دونوں یونیورسٹیوں کا اچانک دورہ کرکے وہاں کے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی غیر تسلی بخش ہونے پر ان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور چاروں اطراف کی چار دیواریاں اور خار دار تار، چیک گارڈ ،ویزٹ کارڈ اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں سخت ہدایت دی گئی ،اور سیکیورٹی گارڈ کو خاص طور پر ٹرین اور باقاعدہ چیک کرنے کو کہا گیا ۔

متعلقہ عنوان :