کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ہونے والی بینک ڈکیتی کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 17 فروری 2016 17:07

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء ) کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ہونے والی بینک ڈکیتی کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورنگی کراسنگ میں دارلسلام سوسائٹی میں موجودبینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

واردات کے بعد ملزمان بینک کے سی سی ٹی وی کیمرے کی وڈیو اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ دارالسلام سوسائٹی کی مرکزی دروازے پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے ۔رینجرز نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔واضح رہے کہ ملزمان بینک سے ساڑھے 7لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :