لاہور :نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر زخمی

پولیو ورکر کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ڈی سی او لاہور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 فروری 2016 17:07

لاہور :نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر زخمی

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر زخمی ہو گیا ہے۔لاہور پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بدھ کی صبح لاہور میں چوبرجی کے قریب راج گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔لاہور سمیت پاکستان بھر کے 83 ’خطرناک قرار دیے گئے تھے جن میں پیر سے انسدادِ پولیو مہم شروع ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق عمر خان نامی کارکن اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ قطرے پلانے کے لیے پیدل جا رہے تھے جب موٹرسائیکل پر دو سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمر خان کی ٹانگ پر گولی لگی اور انھیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی اس ٹیم نے مہم کے ضابط کار کے تحت کام شروع کرنے سے قبل مقامی تھانے میں اطلاع نہیں دی تھی اس لیے ان کے ساتھ سکیورٹی اہلکار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔لاہور کے ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پولیو کارکن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ابتدائی تفتیش یہ ظاہر کرتی ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس اس معاملے کی تمام پہلووں سے تفتیش کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’شہر بھر میں پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کا مناسب انتظام ہے۔

متعلقہ عنوان :