شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیاہے،نثار احمد کھوڑو

بدھ 17 فروری 2016 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) سینئر وزیرتعلیم سندھ نثار احمدکھوڑو نے کہا ہے کہ شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیاہے۔ جب پیپلزپارٹی نے نیب پر تنقید کی تو اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ نیب کے چیئرمین کی تعیناتی قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوکراچی میں آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شکر ہے نیب پر اعتراض کرنے والا ساتھی مل گیا ہے۔

نیب کی کارروائی پر پیپلزپارٹی سے کہا گیا کہ یہ آپ کے گناہوں کی سزاہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا بیان حوصلہ افزا ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ علم حاصل کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہیں ان کی ہر فورم میں مذمت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :